جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی

Sep 30, 2024 | 17:07:PM

(حسن علی ) جماعت اسلامی پاکستان(جے آئی پی )  کو لاہور میں حق دو تحریک کے تناظر میں دھرنا دینا مہنگا پڑ گیا۔ 

پنجاب پولیس نے جماعت اسلامی کے بھیکھے وال موڑ پر ’حق دوعوام کو تحریک ‘ کے سلسلہ میں دھرنا دینے پر مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو پی پی 169 کا امیدوار بنا دیا گیا، ایف آئی آر میں ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ، احمد  سلمان بلوچ سمیت کل 9 رہنماوں کے نام درج ہیں۔

جماعت اسلامی پر مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا،  ایف آئی آر  کے متن کے مطابق روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس آئی خالد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک ، احمد سلمان بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور پر دوسری ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سےسوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے،عوام کی ہرممکن مدد کریں گے:بلاول

مزیدخبریں