ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

Sep 30, 2024 | 17:29:PM

(انوشا جعفری) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافرکو گرفتارکرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مسافر کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی،امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا،مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا اور تب سے پاکستان واپسی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا ،تاہم مسافر کے پاسپورٹ پر ایف آئی اے کی مشکوک ایگزٹ سٹیمپ بتاریخ 14 جون 2014 پائی گئی ،علاوہ ازیں مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام اور کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر  نے مذکورہ جعلی سٹیمپ ملائشیا میں رہائش پذیر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلیم خان نامی ایجنٹ سے حاصل کی ،مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 2500 رنگٹس ادا کیے،مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی







 ایف آئی اے

مزیدخبریں