ایل پی جی 7روپے فی کلو مہنگی

Sep 30, 2024 | 17:33:PM
ایل پی جی 7روپے فی کلو مہنگی
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اوگرا نے  ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں7 روپے اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 244 روپے سے بڑھ کر  251 روپے ہوگئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں86 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہو گیا، گیارہ اعشاریہ 8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2879.10 سے بڑھ کر 2965.38 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،کل پٹرول سستا ملے گا یا مہنگا؟