راولپنڈی احتجاج: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sep 30, 2024 | 18:17:PM

(ارشاد قریشی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راولپنڈی میں لیاقت باغ کے اطراف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی رہنما سیمابیہ طاہر ستی سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، کیس میں 100 سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے 6 خواتین اور 1 مرد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا، جبکہ 4 خواتین اور 4 مردوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کا بھی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا۔

اے ٹی سی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، ملزمان کے وکلاء محمد فیصل ملک اور دیگر نے دلائل دیئے، گزشتہ روز ڈیوٹی جج نے 1 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی

واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کو 4 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزیدخبریں