ابرار الحق کا سیاست میں مشروط واپسی کا اعلان

Sep 30, 2024 | 18:18:PM

 (24نیوز)پاکستانی گلوکار اور سماجی ورکر ابرارالحق نے سیاست میں دوبارہ انٹری کیلئے کپتان کے اشارے کی شرط رکھ لی۔ 

 گلوکار و سماجی ورکر ابرار الحق نے سیاست میں دوبارہ انٹری بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان سے مشروط کرل،گلوکار نے کہا ہے کہ  اگر بانی پی ٹی آئی اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیاست میں دوبارہ آنے سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ میں اس وقت سیاست سے تائب ہوں کیوں کہ ابھی سیاست نہیں ہو رہی اگر سیاست ہوگی تو دیکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

واضح رہے ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی

مزیدخبریں