باس کا چھٹی دینے سے انکار، خاتون طبعیت ناسازی کے باعث ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تھائی لینڈ میں 30 سالہ فیکٹری ورکر خاتون مینجر کی جانب سے طبیعت ناسازی پر چھٹی نہ ملنے پر چل بسیں ۔
بنکاک پوسٹ کے مطابق خاتون جن کی شناخت مائی کے نام سے ہوئی ہے، تھائی لینڈ کے سموت پراکان صوبے میں ایک الیکٹرانکس پلانٹ میں ملازم تھیں،30 سالہ خاتون نے پہلی بار 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ چھٹی لی تھی جب ان کی بڑی آنت میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی حالت کا علاج کرواتے ہوئے اسپتال میں چار دن گزارے۔
ڈسچارج ہونے کے بعد، مائی نے مزید دو دن کی چھٹی لی کیونکہ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے مینیجر سے ایک اور دن کی بیماری کی چھٹی مانگی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ تاہم ان کے مینیجر نے اس بار چھٹی دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسے کام پر آنا ہوگا وہ بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ۔
باوجود اس کے کہ وہ بہت زیادہ بیمار تھیں، اپنی ملازمت سے محروم ہونے کی فکر میں مائی کام پر گئیں۔ تاہم وہ صرف 20 منٹ تک کام کرنے کے بعد زمین پر گر گئیں،محترمہ مائی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ہنگامی سرجری کے لیے بھیجا گیا لیکن اگلے دن کی شام کو نیکروٹائزنگ اینٹروکولائٹس کی وجہ سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔