اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا

Sep 30, 2024 | 18:24:PM
اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) سوات نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو بری کردیا۔

عدم ثبوت کی بنا پر شوکت یوسفزئی سمیت تمام افراد کو بری کیا گیا،شوکت یوسفزئی اوردیگر پر دہشت گردی کے مقدمات درج تھے ،دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے،علاوہ ازیں اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بری کردیا۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا،فواد چودھری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ابرار الحق کا سیاست میں مشروط واپسی کا اعلان