ملتان: پاکستان تحریک انصاف کا 2 اکتوبر کا احتجاج منسوخ

Sep 30, 2024 | 18:52:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 2 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ملتان میں احتجاج کو منسوخ کیا ہے, 2 اکتوبر کو انگلینڈ کی ٹیم نے دوپہر 2 بجے ملتان میں لینڈ کرنا ہے, عمران خان نے کہا مجھے اپنا ملک عزیز ہے, ایک بیرونی ملک کی ٹیم آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما کی شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں شمولیت

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے میانوالی,فیصل آباد اور ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا, ملتان میں ہونے والا احتجاج اب بہاولپور میں ہوگا۔

مزیدخبریں