بشریٰ انصاری کی تنقید پر چاہت فتح علی خان کا طنزیہ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان کے خود ساختہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے ورسٹائل فنکارہ بشری انصاری کی خود پر ہونے والی تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
معروف یو ٹیوبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، حالانکہ ایساکچھ بھی نہیں ہے۔ میں انہیں بچپن سے دیکھتا چلا آرہا ہوں۔ اللہ انہیں خوش رکھے،چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ سوچ کر حیران ہوتا ہوں، پہلے تو صرف بڑے بڑے گلوکار بولتے تھے، وہ کیوں بولتے تھے مجھے سمجھ نہیں آتی۔ لیکن اب ہماری لیجنڈ بشریٰ باجی نے بھی بولنا شروع کر دیا ہے
چاہت فتح علی خان نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ میں جب بچہ تھا وہ کام کر رہی تھی، میں تو بچپن سے انہیں دیکھ رہا ہوں، بشریٰ باجی نے خود کامیڈی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ مزاحیہ فنکارہ تھیں، لوگوں کی نقل اُتارتی تھیں،انہوں نے بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئےسوال کیا کہ بشریٰ باجی آپ کو یاد نہیں ہے؟چاہت فتح علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری نے بہت مزاحیہ گانے گائے ہیں، وہ جب آئی تھیں تو مزاحیہ فنکارہ تھی، لیکن شاید انہیں لگ رہا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں،ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ چاہیں تو میں ان کے ساتھ بھی ایک گانا گانے کے لیے تیار ہوں ،واضح رہے کہ بشری انصاری نے کچھ روز قبل ایک شو میں چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور موسیقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گانوں کا استحصال قرار دیا تھا۔