سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

Sep 30, 2024 | 19:26:PM

(24 نیوز ) وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلیے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

مزیدخبریں