ویرات کوہلی کا تاریخ ساز کارنامہ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی شہر کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی تیز ترین 27000 انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، کوہلی نے صرف 594 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کھلاڑیوں کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لےلیا
واضح رہے کہ ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27000 بین الاقوامی رنز بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے ہیں، اس ریکارڈ کے قریب آنے والے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (650 اننگز) اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا (648 اننگز) شامل ہیں۔