(اویس کیانی)اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی،اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے ،وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا۔
دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا ،الجزیرہ کی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی فٹنس ٹیسٹ،کون کون شریک ہوا؟نام سامنے آ گئے