رویندرا جدیجا نے 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کر لیا

Sep 30, 2024 | 20:55:PM
رویندرا جدیجا نے 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لے کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا، جدیجا نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں خالد احمد کا کیچ پکڑ کر اپنی 300ویں وکٹ حاصل کی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنرز کی فہرست میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ 433 وکٹوں کے ساتھ پہلے نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹوری 362 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس شاندار کامیابی کے بعد رویندرا جدیجا اُن 11 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 3 ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں، سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور روی چندرن ایشون یہ کارنامہ پہلے ہی سر انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ،بھارت نے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

واضح رہے کہ رویندرا جدیجا نے یہ سنگ میل 74 ٹیسٹ میچز میں عبور کیا جبکہ انگلینڈ کے لیجنڈ ایئن بوتھم نے یہ ریکارڈ 72 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔