سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 26ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.74فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508روپے تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اسی طرح 26ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.12فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1459روپے، راولپنڈی 1449روپے، گوجرانوالہ 1500روپے، سیالکوٹ 1500روپے،لاہور1533روپے،فیصل آباد1510روپے، سرگودھا 1503 روپے، ملتان 1503روپے، بہاولپور1500روپے، پشاور1543روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470روپے ریکار ڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340روپے، حیدرآباد1333روپے، سکھر 1450 روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1430روپے اور خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امتحان میں نمایاں کامیابی پر کباڑیے کا بیٹے کو ایسا تحفہ دیدیا دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا