مالی سال 2023-24 کی نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار جاری

Sep 30, 2024 | 21:13:PM

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کی نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی جی ڈی پی 2.38 سے بڑھ جر 2.52 فیصد ہوگئی، 2023-24 میں زرعی شعبہ کی مجموعی پیداوار 6.36 فیصد رہی، اس دوران تمام فصلوں کی پیداوار 10.28 فیصد رہی، گزشتہ سال میں صنعتی شعبے کی پیداوار منفی 1.15 فیصد رہی، اس دوران مینوفیکچرنگ شعبہ کی پیداوار 3.13 فیصد ، بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.08 فیصد ، خدمات کے شعبہ کی پیداوار 2.15 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

وزارت منصوبہ بندی کے مزید کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں جی ڈی پی کے نظر ثانی شدہ اعداد و شمار کی منظوری دے دی گئی، نظر ثانی شدہ اعداد و شمار میں زرعی شعبہ کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صنعتی شعبہ کی پیداوار میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

مزیدخبریں