انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی، ایف بی آر

Sep 30, 2024 | 21:14:PM

(24نیوز) وفاقی ریونیو بورڈ( ایف بی آر ) نے کہا ہے کہ مالی سال  2024  کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ 

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزاوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 88نئے کیسز رپورٹ

مزیدخبریں