جسٹس منیب کا رجسٹرار کو ایک اور خط، آج کی سماعت کا حکمنامہ غیرقانونی قرار

Sep 30, 2024 | 21:17:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس میں رجسٹرار کو ایک اور خط لکھ دیا، جسٹس منیب اختر نے آج کی سماعت کے حکمنامے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

جسٹس منیب اختر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی،چار رکنی بنچ عدالت میں بیٹھ کر آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا،آج کی سماعت کا حکمنامہ مجھے بھیجا گیا،حکمنامے میں میرا نام لکھا ہوا مگر آگے دستخط نہیں،بنچ میں بیٹھنے والے چار ججز قابل احترام ہیں مگر آج کی سماعت قانون اور رولز کے مطابق نہیں۔

جسٹس منیب اخترکا خط میں مزید کہناتھا کہ اپنا موقف پہلے خط میں تفصیل سے بیان کر چکا ہوں،آج کی سماعت کے حکمنامے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں،آج کی سماعت کا حکمنامہ جوڈیشل آرڈر نہیں،آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس کے حکمنامہ کی کوئی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں