ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ ,پاکستان کو فائنل میں شکست

Sep 30, 2024 | 22:50:PM
ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ ,پاکستان کو فائنل میں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان کو فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی ہے ،فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 6پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا سکور 45-41 رہا،اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔