راولپنڈی احتجاج، عالیہ حمزہ کی دہشتگردی مقدمے میں عبوری ضمانت منظور 

Sep 30, 2024 | 23:24:PM
راولپنڈی احتجاج، عالیہ حمزہ کی دہشتگردی مقدمے میں عبوری ضمانت منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: