پی آئی اے کےطیارے کے سارے ٹائرز برسٹ

Sep 30, 2024 | 23:42:PM
پی آئی اے کےطیارے کے سارے ٹائرز برسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے طیارے کے سارے ٹائرز برسٹ  ہو گئے ۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق دبئی سے ملتان کے لیے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی،  چہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ ایمرجنسی بریک سسٹم کا استمعال کرتے ہوئے  طیارے کو بحفاظت روک لیا،طیارے نے خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا عملہ کراچی سے دبئی کے لیۓ آج رات کی پرواز سے روانہ ہوگا،  پرواز کے کچھ مسافروں کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 سے اج رات روانہ کیا جائے گا، کچھ مسافروں کو پی ائی اے کی پرواز  شارجہ سے ملتان کے لیے روانہ کر دیا جائے گا،ٹائرز برسٹ ہونے کے باعث پرواز کے 172 مسافر وں کو لاونج منتقل کر دیا گیا ہے ۔