(24 نیوز)آزاد کشمیر کے شہر بھمبر کے نواحی علاقہ پتھورانی کا رہائشی نوجوان جو گھر سے مزدوری کے سلسلے میں جہلم گیا تھا۔وہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں گہرم مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ پتھورانی کے رہائشی مرزا منظور حسین کا جواں سالہ بیٹا سمیع اللہ جو گھر سے دور مزدوری کے سلسلے میں جہلم گیا تھا،وہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔ سمیع اللہ گھر کا واحد کفیل تھا۔ جواں سالہ بیٹے کی موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔مقامی علاقے کے لوگ غم سے نڈھال اور ہر آنکھ اشکنار ہے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اس واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کا مودی حکومت پر مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے کا الزام