جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید، فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک

Aug 31, 2021 | 00:51:AM

(24نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں سپاہی واجد للہ نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑسے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سرحدیں مکمل محفوظ، ہر طرح کی صورتحال کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف،پارلیمانی وفد کو بریفنگ

مزیدخبریں