پی آئی اے نے ’اے ٹی آر‘ طیارہ نیلام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ہوا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا۔ طیارہ ناکارہ تھا۔
پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ہوا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین (83 لاکھ) روپے میں فروخت کردیا ہے۔ طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار نے دی۔
ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کا انجن اور دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔ طیارے کا وزن 4 ہزار کلو گرام تھا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر کھڑے ہوئے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا۔
اس ضمن میں ترجمان نے بتایا ہے کہ نیلامی کیلئے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین (8 لاکھ 44 ہزار روپے) رکھی گئی تھی لیکن اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔
پی آئی اے کی جانب سے نیلام کیا جانے والا طیارہ 20 جولائی 2019 کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے رن وے پہ گرکر ناکارہ ہو گیا تھا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید، فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک