(ویب ڈیسک)بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی سکول میں 4 سال کے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا جبکہ بچے کی نشاندہی پر سکول چوکیدار کے بیٹے سمیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 29 اگست کو بیٹا سکول کے اندر گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں ز یادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو موبائل نمبر دینا اوباش کو مہنگا پڑ گیا۔۔کیا ہوا جانیے