ایشیائی نوبل پرائز ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے نام۔۔وزیراعظم عمران خا ن کی مبارکباد

Aug 31, 2021 | 14:48:PM

Read more!

 (24نیوز) ایشیائی نوبل پرائز ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیش کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہر سال یہ اعزاز معاشرے سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے غیر معمولی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو پیش کیا جا تا ہے۔ قرضِ حسنہ کا سب سے بڑا اخوت مائیکرو فنانس پروگرام کا آغاز 2001 میں ہوا۔ اب تک 150 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی تقسیم ہوچکی ہے۔ ان قرضوں سے مستفید افراد کی تعداد اڑھائی کروڑ (ہر گھر میں پانچ افراد) ہے۔ قرضوں کی شرح ریکوری 99 فیصد ہے۔
 پاکستان کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کے 400 شہروں میں قرضوں کی تقسیم، ملک بھر میں سب سے کم انتظامی اخراجات، 4 ہزار سے زائد ملازمین، 800 سے زائد دفاتر اور 400 شہروں میں مکمل دیانت اور محنت سے یہ فرض انجام دیتے ہیں۔
 وفاق کے علاوہ ہر صوبائی حکومت، حکومت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ساتھ تعاون اور باہمی منصوبے، اخوت کے مختلف شہروں میں 4 کالجز قائم ہیں، جس میں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اب تک 600 سے زائد طالب علم اخوت کالج یونیوسٹی سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔
اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کی نامزدگی میرے لئے اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے ہر فرد کے سینے پر آویزاں ہے۔ ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ میرا نہیں، پاکستانی عوام کا ہے، ایوارڈ ملک اور عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سود سے بڑی لعنت اور کوئی نہیں، ہم سب نے مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی۔

دریں اثنا وزیراعظم پا کستان عمرا ن خا ن نے بھی ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر امجد ثاقب کو  ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ  ملنے پر مبا رکباد کا ٹو یٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون سنتھیار چی نے کون سا پاکستانی ٹی وی چینل جوائن کیا؟

مزیدخبریں