سکیورٹی پر اظہاراطمینان ..نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرکٹ کے شائقین کے لئے خوشخبری،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد دورہ پاکستان کی منظوری دے دی، سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے سے قبل انتظامات کے لئے سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر نے لاہور اور راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام صورتحال کی رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھیجی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈھاکہ میں موجود کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آگاہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منظوری دے دی ۔ٹام لیتھم نے ڈھاکہ سے بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے وہ نیوزی لینڈ کے لئے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ریگ ڈیکاسن راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 11 ستمبر کو راولپنڈی میں آمد شیڈول ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا ہو جائیں تیار۔۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب۔۔؟ فیصلہ ہوگیا