امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لئے سبق ہے۔۔ ترجمان طالبان

Aug 31, 2021 | 16:24:PM

(24 نیوز)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں  کیلئے سبق ہے۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونے کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا ۔ترجمان طالبان نے ایئرپورٹ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی پر مامور طالبان کے دستے سے مختصر خطاب میں کہا کہ پہلے تو مبارک باد دیتا ہوں اور یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ آزادی ہمیں آپ جیسے مجاہدوں، ہمارے فدائی نوجوانوں اور مخلص لیڈرشپ کی وجہ سے ملی ہیں۔
 ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم افغانستان پر مسلط نہیں ہوئے بلکہ عوام کے خادم ہیں اور اس نے عوام نے گزشتہ 20 برسوں میں سخت مشکل دور دیکھا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ عوام کو تنگ نہ کریں۔
 ذبیح اللہ مجاہدنے کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے ہوکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے۔ افغانستان سے 20 برس بعد امریکا کے نکلنے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور قوم سے عہد کرتے ہیں کہ اسلامی روایات، آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں اور ہماری آنے والی نسلوں کےلئے ایک اہم سبق ہے۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ افغانستان کی امارت اسلامی ایک آزاد اور خودمختار قوم ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سمیت دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اچھے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی نے دھوکے باز منگیتر سے ایسا بدلہ لیا کہ جان آپ دنگ رہے جائینگے

مزیدخبریں