(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک و مختار بنا دینا کسی صورت منظور نہیں۔حکومت میڈیا ٹریبونل کے قیام سے خود پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔
بلاول ہاوَس سے جاری بیان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل ملک میں آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔ پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی اور کرپشن کے بے نقاب ہونے کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا۔۔ شیخ رشید