علیزے شاہ کی آوا ز میں را حت کا گیت ۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 31, 2021 | 17:21:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ علیزے شا ہ  آج کل اپنے مداحوں کو  خو د اپنی ہی آوا ز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق علیزے شا ہ نے گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ اپنی سُریلی آواز میں گایا۔گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو اُن سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

 ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔صارفین کا ماننا ہے کہ علیزے میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی ٹیلنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

مزیدخبریں