افغانستان میں اقوام متحہدہ کے جہازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان میں اقوام متحہدہ کے جہازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا۔مزار شریف میں ائیر پورٹ حکام کی جانب سے جہاز اتارنے کی اجازت نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق ایو این او کا خصوصی طیارے کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں لینڈنگ سے روک دیا گیا، کپتان کا لینڈنگ کے لئے مزار شریف میں ائیر پورٹ حکام سے رابطہ، ائیر پورٹ پر چکر لگاتے رہے، مزار شریف میں ائیر پورٹ حکام کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر کپتان جہاز کو اسلام آباد لے آیا، پاکستانی حکام کی جانب سے یو این او کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی گی۔ ذرائع کےمطابق طیارے میں سوار پائلٹ سمیت عملے کے ارکان کو لینڈنگ کے بعد اسلام آباد کے ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی مہنگی ہو گیئں