شہزادی ڈیانا کو دنیا سے گئے 24 برس بیت گئے،مداح آج بھی افسردہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 24 سال بیت گئے، لیڈی ڈیانا پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں، پرنسس آف ویلز کے فلاحی کاموں کی پوری دنیا معترف ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پری چہرہ، پر کشش شخصیت، دلفریب مسکراہٹ کی مالک شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 24سال بیت گئے، ان کی برسی کے موقع پر شہزادی کی ٹریفک حادثے میں المناک موت یاد کر کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح آج بھی افسردہ ہو جاتے ہیں۔لیڈی ڈیانا یکم جولائی1961 کو پیدا ہوئیں، وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ 29 جولائی 1981 کو ان کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ ان کی شادی کو کہیں فیری ٹیل میرج، تو کہیں صدی کی شادی قرار دیا گیا۔ پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کو کروڑوں لوگوں نے ٹیلی ویژن پر دیکھا۔لیڈی ڈیانا نے شادی کے بعد فلاحی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا، بےگھر افراد، بے سہارا بچے، نشے کا شکار افراد اور ایڈز کے مریضوں کے لئے انھوں نے یادگارخدمات انجام دیں۔لیڈی ڈیانا نے 1995 اور 1997 میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا اور شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ مہم میں بھی حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا