امریکاالوداع۔۔طالبان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔ جشن فتح منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے افغانستان کو مکمل طورپر چھوڑدیا۔جس پرطالبان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے اور ملک بھر میں جشن فتح منایا ۔
طالبان رکن کابل ائیرپورٹ پر اذان دیتے ہوئے
امریکی افواج کے انخلا کے بعد ائیرپورٹ پر اذان دی گئی، نماز شکر ادا کی گئی۔ طالبان رہنماؤں نے اس کے بعد تباہ شدہ ہیلی کاپٹرز اور دیگر سازوسامان کا جائزہ لیا pic.twitter.com/TYfx7BAa9E
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 31, 2021
امریکا اور نیٹو کے فرضی جنازے نکالے ۔امریکا کے جانے کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔طالبان کے ایک وفد نے ایئر پورٹ کا دورہ کیا ۔
هرات میں جشن فتح کا بڑا جلوس
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 31, 2021
امریکی قبضے سے آزادی کی خوشی ملک بھر میں منائی جا رہی ہے pic.twitter.com/nd8LJtDOg7
کابل قندھار اور دیگر شہروں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے۔ان جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے طالبان نے عوام سے اپیل کی کہ افغانستان چھوڑنے کی بجائے افغانستان کی ترقی کا سوچیں۔
صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ میں امریکی قبضے کے خاتمہ اور افغانستان کی آزادی کی خوشی میں لوگ جمع ہیں pic.twitter.com/4HqrvukNgL
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 31, 2021
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کوبے جا تنگ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لئے سبق ہے۔۔ ترجمان طالبان
امریکہ اور نیٹو کا فرضی جنازہ
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 31, 2021
افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر امریکہ اور نیٹو کا فرضی جنازہ نکالا گیا ہے pic.twitter.com/vUMqyn5adX