امریکاالوداع۔۔طالبان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔ جشن فتح منایا

Aug 31, 2021 | 19:49:PM

(24نیوز)امریکا نے افغانستان کو مکمل طورپر چھوڑدیا۔جس پرطالبان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے اور ملک بھر میں جشن فتح منایا ۔

طالبان رکن کابل ائیرپورٹ پر اذان دیتے ہوئے

امریکا اور نیٹو کے فرضی جنازے نکالے  ۔امریکا کے جانے کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔طالبان کے ایک وفد نے ایئر پورٹ کا دورہ کیا ۔

کابل قندھار اور دیگر شہروں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے۔ان جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے طالبان نے عوام سے اپیل کی کہ افغانستان چھوڑنے کی بجائے افغانستان کی ترقی کا سوچیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کوبے جا تنگ نہ کریں۔


یہ بھی پڑھیں۔امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لئے سبق ہے۔۔ ترجمان طالبان

مزیدخبریں