امریکا کی افغانستان سے20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی، امریکی صدر بائیڈن

Aug 31, 2021 | 19:56:PM
 امریکا کی افغانستان سے20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی، امریکی صدر بائیڈن
کیپشن: امریکی صدر جو بائیڈن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 17 روز میں تاریخ کا سب سے بڑا شہری انخلا کرایا،اب ہماری افغانستان سے20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی ہے، زندگیاں بچانے کے لئے 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ دینا بہتر تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہماری افغانستان سے20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی ہے، وہ افغانستان میں خدمات انجام دینے والے کمانڈزر اور فوجیوں کا شکریہ ادار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انخلا کی 31 اگست کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا، زندگیاں بچانے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع نہ دینا بہتر تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا