وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر  کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے 

Aug 31, 2021 | 20:33:PM

(24 نیوز)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس آج مظفرآباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں حکومتی امور اور آئندہ کی ترجیحات بارے اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہر ماہ کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گڈ گورننس، احتساب اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرنا ہوگا، انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت عمران خان کے ویژن اور عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ قانون کی عملداری،شفافیت،میرٹ اوربلاتخصیص احتساب ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کو موثر بنایا جائے گا اور سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی عوام پر لگے گی۔

انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔ ہمارا کوئی بھی کام تب تک مکمل نہیں ہو گا جب تک مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہرقسم کی قربانی کا عہد نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا

مزیدخبریں