(24 نیوز)تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ 4 وزراء نے آزادکشمیر حکومت کے پہلے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کےمطابق آزادکشمیر حکومت کے پہلے کابینہ اجلاس میں سینیئر وزیر سردار تنویر الیاس، شاہدہ صغیر، میر اکبر، علی شان سونی نے بھی کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم کار پر وزراء کے اختلافات عدم شرکت کی وجہ بنی۔
یہ بھی پڑھیں: قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا