وسیم اکرم کا غلط خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبریں دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔اپنے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم برہم ہوگئے اور بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، پہلے اپنے ذرائع صحیح کریں پھر خبریں دیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹائمز آف انڈیا بھارت کے سر فہرست اور معتبر اخبارات میں سے ایک ہے اور ایسی بے بنیاد خبریں ادارے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔وسیم اکرم نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ایک خاص نوکری ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ، میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔وسیم اکرم کے اظہارِ برہمی کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ