آج سےہردکان، مارکیٹ، شاپنگ مال پر شہریوں کی ویکسینیشن کی تصدیق کے بغیر انٹری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر اپنی ویکسین نہ کرانے پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر دکان، مارکیٹ، شاپنگ مال پر آنے والے شہری کی ویکسینیشن تصدیق کی جائے گی اور بغیرویکسینیشن داخلہ بند ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کی زیر صدارت سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور کا کمشنر آفس میں کووڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے انتظامیہ کا سختی کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔آج یکم ستمبر سے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کی جانیوالی سیلنگ کو جلد نہ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کے بھارتی گانوں پر رقص کی نئی ویڈیوز وائرل
کمشنر لاہورنے کہا کہ شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہے۔ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔پیر کے روز لاہور میں 1لاکھ 24ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ یکم ستمبر سے انتظامیہ، پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ کووڈ وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگنا شروع ہو رہی ہے۔ کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے علملدرآمد کرانے کے لیے لاہور انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہے لیکن آوٹ ڈور میں بھی تعداد کو چیک کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی 40فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔ کرونا خلاف ورزی پر کسی کاروبار یا دکان کی ڈی سیلنگ 7 دن سے پہلے نہیں ہوگی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں،ویکسین لگوائیں۔پولیس ہدایات پر عملدرآمد کرائے گی۔
سی سی پی او لاہورنے کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ کریگی، سختی ہوگی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تمام پابندیوں کی تفصیلی فہرست آج جاری کریگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی۔ ہر دہلیز پر ویکسینیشن فراہم کر رہے ہیں۔شہری اپنا فرض ادا کریں۔ کل سے شہر میں کووڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات سب کو نظر آئیں گے۔ کمشنرلاہورنے کہا کہ لاہور میں 60 فیصد آبادی ان ویکسینیٹڈ ہے۔ آج بدھ سے اس کو ہدف بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پا کستان گھر بیٹھے موبائل فو ن سے شناختی کارڈ بنانے والادنیا کا پہلا ملک بن گیا