(24 نیوز)قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز ، راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔طبیعت ناساز ہو نے پر کچھ دن پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالقدیر خان کو 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کورونا وارڈ منتقل کیا گیا۔
پاکستانی کے ایٹمی سائنسدان بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔عبد القدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئری کی اسناد حاصل کی جس کے بعد 1976ء میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر عبد القدیرخان نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈالدیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ