عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

Aug 31, 2022 | 08:58:AM
عمران خان،تحریک انصاف، توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ،پیمرا،اٹارنی جنرل،24 نیوز
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالتی حکم پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت آج دن اڑھائی بجے ہوگی۔

 خیال رہے عمران خان نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں توہین عدالت کی کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیا۔

 پیمرا نے عمران خان کی 20 اگست کو ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرایا تھا۔

 عدالت نے توہین عدالت کیس میں معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا” اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں”۔ عمران خان کا کہنا تھا “آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہئے”۔

کورٹ روم نمبر ون میں پاسز کے ذریعے وکلا اور صحافیوں کے داخلے کو محدود بنایا گیا ہے۔ احاطہ عدالت میں وکلا، صحافیوں یا سائلین کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔