(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 227 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان کے قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سےمتاثرہ 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے
کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 475 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.47 فی صد رہی۔
کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج 115 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 69 ہزار 198 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 575 ہو چکی ہے۔