دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا یا یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے: شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر سال ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کئے، ملکی معاشی حالات بتا رہے ہیں، دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا یا یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہر شعبے میں ترقی کی شرح میں اضافہ رہا، ہمارے دور میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں، عمران خان کے دور میں سالانہ ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے، ہمارے دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کون لے کر گیا؟ اس وقت ملکی برآمدات 23 فیصد گرچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بیروزگار اور فیکٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں، افرط زر اب 44 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ 4 ماہ کے دوران قرضوں میں 9 ٹریلین سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، یہ ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے۔