آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

Aug 31, 2022 | 09:51:AM

(24 نیوز) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی ہےجبکہ کرم، چترال، دیر، سوات، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی اطلاعات ہیں جبکہ مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ لیکن کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علا قوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں