(ویب ڈیسک) فون کال لیک پر عمران خان، شوکت ترین و دیگر کے خلاف مقدمہ کی درخواست کوہسار پولیس کو دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما انتقال کر گئے
تھانہ کوہسار پولیس کو فائق شاہ چیئرمین امن ترقی پارٹی نے درخواست دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ویڈیو میں شوکت ترین واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ جس طرح حکومت نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے ہیں اب آئی ایم ایف کے بیچ رکاوٹ بن کر حکومت پر پریشر ڈالا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان، شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا دشمن ممالک اور بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، آڈیو سے لگتا ہے کہ سب کچھ عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔