عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی سیلاب زدگان کے حق میں بول پڑیں ۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان میں اس وقت سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ایسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی پاکستانی کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دیں، الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے الخدمت کا لنک شیئر کیا اور ساتھ فلاحی ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief
یاد رہے ملک میں تباہ کن سیلاب نے مزید 36 زندگیاں نگل لیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 ہو گئی ہے۔حالیہ بارشوں سے پنجاب میں مزید 19، خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 5 اور سندھ میں 3 اموات ہوئیں یوں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 تک جاپہنچی ہےانتظامیہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 243 پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب سے 3500 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔