بڑی خبر: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان

Aug 31, 2022 | 10:27:AM

 (ویب ڈیسک) چیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، لڑکیوں کے پاس ہونے کی پرسنٹیج 74 جبکہ لڑکوں کی 57 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فون کال لیک: عمران خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست کوہسار پولیس کو دیدی گئی
 چیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا ہے کہ رزلٹ سو فیصد سرکاری اساتذہ نے تیار کیا، امتحانی نظام میں ریفارمز لارہے ہیں، 10 مئی سے 11 جون تک امتحان کا سلسلہ جاری رہا، رزلٹ آن لائن اور بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کیا جاسکے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تناسب 66 فیصد تناسب رہا، سب زیادہ 1095 نمبر حاصل کیے گئے،1095  نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 2 ہے، دوسرے نمبر پر 1094 نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 3 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 1093 نمبر والے طلباء کی تعداد 10 ہے۔

چیرمین بورڈ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی پاس پرسنٹیج 74 فیصد اور لڑکوں کی 57 فیصد ہے، رواں سال پاس ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے، امتحاب میں ایک لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی، ایک لاکھ 33 ہزار بچوں نے امتحان پاس کیا، 52 ہزار 841 بچے امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں