خیبرپختونخواء میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نافذ ایمرجنسی کی مدت بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواء کے17 سیلاب زدہ اضلاع میں میں نافذ ایمرجنسی کی مدت 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مقام پر دریائے جیندی میں سیلاب متاثرین کے 2 بچے ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسکے علاوہ نصیرآباد کے متاثرہ علاقے بابا کوٹ میں خشک راشن، خیمے، ادویات اور پینے کا پانی پہنچا دیاگیا ہے۔
اس حوالے س ترجمان این ایچ اے کے مطابق سیلاب سے کوئٹہ تفتان، کوئٹہ، کراچی اور کوئٹہ سبی شاہرائیں متاثر ہوئی ہیں جنہیں کم وقت میں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 25 ہزار فی خاندان امداد کی منظوری