(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کے لیے پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صنعت و تجارت رانا احسان افضل، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب کی تباہ کاری یا ناجائز منافع خوری؟
اس اہم اجلاس میں جی ٹوئینٹی ممالک سے قرض موخر کروانے کے لیے اقدامات کرنے اورایف اے ٹی ایف ٹیم کےدورہ کیلئے انتظامات، اخراجات کی ضمن میں 70 لاکھ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔