(24نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کے بااعتماد ساتھی کو خوشخبری مل گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جب بلائے اعظم خان پیش ہوں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ؒبیرون ملک جانے سے پہلے بلانے پر پیش ہوں ورنہ واپسی کے بعد پیش ہو جائیں، پی این آئی ایل کا کوئی لیگل سٹیٹس نہیں، ایسی کوئی وجہ نہیں کہ نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔
وکیل درخواستگزار کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی آٹھ ستمبر کو روانگی اور 25 ستمبر سے پہلے واپسی ہے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اس سے پہلے بھی پیش ہو سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اعظم خان کو آٹھ ستمبر سے پہلے بلاتی ہے تو وہ پیش ہو جائیں، اعظم خان کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اعظم خان کو اگر پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا تھا تو انہیں جانا چاہئے تھا،اعظم خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ کیا ان کو بلانا صرف شرمندہ کرنا ہے یا واقعی کچھ پوچھنا ہے؟