آئی ایم ایف قرض پروگرام منظوری کے اثرات: روپیہ تگڑا، ڈالر کو رگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف بورڈ کا پاکستان کے لئے 1.10 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری ملنے پر روپے کی قدر میں مثبت اثرات مرتب ہونے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:فیول ایڈجسٹمنٹ پر عدالتی فیصلہ: نیپرا نے بڑا اعلان کر دیا
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 220 روپے کے بعد 219 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 218 روپے 50 پیسے روپے تک گرگیا۔
دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہیں۔